847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاورپریس کلب میں صحافیوں کی ویکسینیشن کےانتظامات کررہےہیں،کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحافیوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے پشاور پریس کلب کی قیادت کی درخواست پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پشاور کے صحافیوں کے لئے پشاور پریس کلب میں ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام پشاور پریس کلب میں صحافیوں کی ویکسینیشن کے انتظامات کر رہے ہیں۔ صحافی اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر عوام کو آگاہی اور معلومات فراہم کر رہے ہیں،سردست تیس سال کی عمر تک کے صحافیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

معاون خصوصی اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت صحافیوں کو درہیش مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہےایک دو روز میں پشاور پریس کلب میں ویکسینیشن سنٹر کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ پریس کلب کی قیادت کی مشاورت سے کورونا ویکسینیشن کا طریقہ کار اور شیڈول مرتب کیا جائے گا۔