Untitled 1 513

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بلائے گئے، اقوام متحدہ، جنرل اسبملی کے ہنگامی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر جاری، اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے، نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم، امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان، سمیت پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے

وزیر خارجہ کل 20 مئی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے خطاب میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، جنرل اسبملی کے اجلاس سے ہٹ کر، وزیر خارجہ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ نیو یارک میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ "کمیونٹی ایونٹ” میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ، نیویارک میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کریں گے، وزیر خارجہ ان "انٹرویوز” میں فلسطین کی مخدوش صورت حال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہء نظر پیش کریں گے۔