1 500

اسرائیلی فورسز کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ

  اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی فوج نے ایک مرتبہ پھر مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ کر دی۔ جس کے باعث متعدد خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

خبر ایجنسی  کے مطا بق مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کا جشن منا رہے تھے،  اسرائیلی فورسز نے خواتین اور بچوں پر ربڑ کی گولیاں اور شیل فائر کیے ، اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی  ہوۓ ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل فوج اور حماس کے درمیان مصر کی ثالثی کے بعد جنگ بندی ہوئی تھی، گیارہ روز تک جاری رہنے والی جنگ میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔