763740 4073734 Coronavirus AFP updates

ملک میں کورونا سےمزید 88 افرادزندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے اور 4 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار468 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے اور 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا 3 ہزار 900، اسلام آباد 744، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار 156،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 13، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ 3 لاکھ 6 ہزار 707، بلوچستان 24 ہزار 413، آزاد کشمیر 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

سرکاری پورٹل کےمطابق گزشتہ روزپنجاب میں35مریض جان کی بازی ہارگئے جبکہ خیبرپختونخوا میں25 سندھ میں22،اسلام آباد میں3اموات ہوئیں ہیں۔ملتان میں 70،لاہورمیں51اوربھاولپورمیں42فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ ملتان62،صوابی48اورگوجرانوالا45فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔