pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیرِ اعظم نے پاکستان تحریکِ انصاف کورکمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی کااجلاس آج 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا

3 گورنرز،3 وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما کورکمیٹی کےممبرزہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی کورکمیٹی باہمی مشاورت سےسیاسی حکمت عملی طےکرے گی۔

کورکمیٹی سیاسی معاملات، معاشی اہداف، عالمی تعلقات اور اپوزیشن کے معاملات پرغورکرے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

کور کمیٹی کےاجلاس میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کےمعاملات پر مشاورت ہوگی۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی حکومتی اموراور قومی معاملات پراہم فیصلےکرے گی۔