895938 3572340 Vaccine updates

صوبےمیں ہیلتھ ورکرزاور30 سال سےزائدعمرکےشہریوں کی کوروناویکسینیشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور) صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 28 ہزار 888 شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 69 ہزار 496 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین پہلی اور 43 ہزار 235 کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہےجبکہ 4 لاکھ 71 ہزار 772 شہری ویکسین کی پہلی اور 2 لاکھ 19 ہزار 839 دوسری ڈوز لے چکے ہیں،ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7998 بزرگ شہریوں کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف
مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

صوبے میں ایسٹرازینیکا، سائنو فارم، سائنو ویک اور کین سائنو ویکسین دی جا رہی ہے۔

واضح رہے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں موبائل ویکسینیشن سروس بھی جاری ہےجبکہ کئی اضلاع میں ماس ویکسینیشن سینٹرز کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔