shahbaz sharif 2

عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران معیشت کی بہتری کی بات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف

ویب ڈیسک (لاہور) : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، آج ملک کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے، عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، دودھ، ادویات کی قلت کا سامنا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں ہے، عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی، آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا، یہ 73 فیصد اضافہ ہے، 85 فیصد اضافے کے ساتھ چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی، دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ، فی لٹر 108 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے، عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیاء انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف