چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اردن کا سرکاری دورہ

ویب ڈیسک(اردن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اپنے دورے کے دوران اردن کے ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران مختلف امور سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر غور کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور گہرے تعلقات قائم رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس موقع پر چیئرمین جے سی ایس سی نے کہا کہ پاکستان اپنی موجودہ دو طرفہ فوج کو اردن کے ساتھ فوجی تعاون تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف احمد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیاجنرل ندیم کو اردن کے "آرڈر آف ملٹری میرٹ آف دی فرسٹ گریڈ” سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

آئی ایس پی آر نے بتایا جنرل ندیم رضا کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی خدمات کے اعتراف میں اردن کے اعلی ترین اعزاز سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے تربیتی مرکز میں اردن کی سپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشق دیکھی۔

جنرل ندیم رضا کو اردن کے شاہ، صدر شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سے اعزاز عطاء کیا گیا۔