پیپلزپارٹی کااسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونےکا مطالبہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ،پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

نیر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان نے ایوان کا تقدس پامال ہی نہیں کیا بلکہ خود کو بے نقاب کیا۔قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی باعث شرم ہے، حکومتی ارکان نے بنچوں پر کھڑے ہوکر بجٹ کاپیاں اپوزیشن ارکان کو ماری۔پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق ایک منفی پیغام گیا ہے، قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی برائے راست ذمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہائی دے دینی چاہئے،مشاہد حسین سید
مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔سپیکرنےکل ہونیوالے تماشے کے دوران بھی جانبداری کا کردار ادا کیا ہےکل والے واقعے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اپنا عہدہ فوری چھوڑ دیں۔