2

مردان ٹریفک حادثہ ،دو کمسن بھائی جاں بحق

یب ڈیسک (مردان)مردان میں بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی زد میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ محمد زولکفل اور9 سالہ صفیان شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع معصآول ہونے پرریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم کو بلایا گیا جو موقع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو1122 اور میڈیکل ٹیم نے حادثے کی زد میں آنے والے بچے اور نوجواں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی
مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

ان ضمن میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل چنگ چی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے آپس میں بھائی بھائی تھے۔