ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

ویب ڈیسک: سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے ہائی ایس میں سوار 15 ٹیچرز زخمی ہو گئیں۔
یاد رہے کہ یہ حادثہ گلیات کے قریب برمی گلی کے مقام پر پیش ایا۔ ہائی ایس میں سکول ٹیچرز ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو ایمبولینس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے تمام سکول ٹیچرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کر دیا۔
حادثے میں 15 ٹیچرز زخمی ہو گئی تھیں ، ان میں کچھ ٹیچرز کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں جن کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا