113614800 covidvaccine

پشاور:صوبہ کے بیشترسینٹرز میں کوروناویکسین ختم،عوام پریشان

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسین کی کمی کا سامنا، بیشتر سینٹرز میں ویکسین مکمل طور پر ختم جبکہ چند سنٹرز میں ایک یا دو اقسام میسر ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم سینٹر میں صرف سائنو ویک ویکسین دستیاب ہے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سائنو ویک اور فائزر ویکسین میسر ہے۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبرٹیچنگ ہسپتال میں شہریوں کو صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صرف سائنو ویک ویکسین دستیاب ہے۔

دوسری جانب مولوی امیر شاہ ہسپتال میں بھی صرف سائنو ویک ویکسین میسر ہے۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے کسی بھی سینٹر میں اسٹرازینیکا ویکسین میسر نہیں، اسٹرازینیکا کی عدم دستیابی پر بیرون ملک جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔