پبلسٹی اسٹنٹ کرنے ہوں گے،پھر شاید بلالیں،عریشہ رضی خان کاایوارڈزمیں نا بلانےسےمتعلق سوال پرجواب

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کو مداح بطور چائلڈ آرٹسٹ جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کے ایک پیج نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں سوال کیا گیا کہ ینگ ٹیلنٹ اور اسٹارز کو ایوارڈز شو کی تقریب میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا؟

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اسٹوری میں عریشہ رضی خان سمیت اداکار آدی خان، زوہاب خان، فضل حسین، سمیع خان اور عریشہ سلطان کو مینشن کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اداکارہ نے اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لہجے میں لکھا کہ ہمیں اس کیلئے کچھ پبلسٹی اسٹنٹ کرنے ہوں گے، پھر شاید بلالیں۔

عریشہ رضی کی یہ اسٹوری انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر زیرگردش ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ کی بات کو بالکل درست قرار دیا ہے۔