مردان میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک (مردان)مردان 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع،اس سال5 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال تک عمر کے 393822 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے،پولیو مہم کے لئے 1530 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض کےخاتمے کے قریب ہیں ،علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان،اس حوالے سےآگاہی بھی پھیلائے تاکہ انکاریوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی
مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

ڈی پی اومردان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے مناسب پولیس اہلکار تعینات کئیے گئے ہیں، رواں پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے جاچکے ہیں
۔