section 144 1

بنوں:محرم الحرام کےسلسلے میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک (بنوں)محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے درج ذیل اقدامات پر پابندی لگا کردفعہ 144 نافذ کی ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

section-144
section-144

اسلحہ رکھنے / نمائش کرنا، ڈبل سواری،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال،امام بارگاہ، مجالس کی روٹس گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہونا،
امام بارگاہ، مجالس کے روٹس میں ہوٹلوں، سرائے میں مسافروں کا ٹہرنا، سوشل میڈیا پر کسی بھی فرقے کے متعلق نفرت انگیز مواد پھیلانا، دیواروں پر لکھائی کرنا،دوسرے اضلاع سے زائرین کا ضلع بنوں کے داخلے پر، اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور لاؤڈ سپیکرکا استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی،اس کے علاوہ مجالس کے روٹس میں کسی قسم کے کنسٹرکشن میٹریل رکھنے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ