corona vaccination

خواجہ سرائوں کیلئےخصوصی ٹیکہ جات مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور)شادی بیاہ اوردیگرسماجی تقریبات میں کورونا سے بچائو کیلئےویکسی نیشن لازمی قراردینے پرخواجہ سرائوں کیلئےحفاظتی ٹیکہ جات مہم کاآغازکردیا گیا ہےجس کیلئےخواجہ سرائوں کواپنےڈیروں پرویکسی نیشن کی سہولت دی جائےگی۔

اس سلسلے میں بعض خواجہ سرائوں نے پہلا جبکہ کئی نے دوسرا ٹیکہ بھی لگوالیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نےبتایا کہ خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد ویکسینیشن سنٹرزپرحفاظتی ٹیکہ لگوانے سے انکاری تھی جبکہ بعض خواجہ سرائوں نےٹیکےلگوائےتھےلیکن حکومت کی جانب سےشادی بیاہ اورسماجی تقریبات کےلئے ویکسی نیشن لازمی قراردینےکےبعدخواجہ سرائوں نے بھی ویکسی نیشن کیلئےرضامندی ظاہرکردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

اس مقصد کیلئےمحکمہ صحت کےویکسی نیٹرز اقبال پلازہ سمیت گلبہار، ڈبگری اورتہکال سمیت شہرکےمختلف مقامات پر رہائش پذیرخواجہ سرائوں کی مذکورہ ڈیرہ جات پرویکسی نیشن کرنےکافیصلہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ

دوسری طرف گزشتہ روزشہرکےمختلف ویکسینیشن سنٹرزسےکورونا ویکسینیشن کاپہلا ٹیکہ خواجہ سرائوں نےلگالیا ہےجبکہ بعض نےدوسرا ٹیکہ بھی لگاکرکورس مکمل کردیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریبات کیلئےخواجہ سرائوں کی بکنگ کرنےوالےافرادکیلئے بھی پالیسی جاری کرنےکا فیصلہ کیاگیاہے جس پرآئندہ چندروزمیں عمل شروع کردیاجائےگا۔