Business and travel restrictions imposed in 9 more districts

مزید 9اضلاع میں کاروباری اورسفری پابندیاں نافذ

ویب ڈیسک(پشاور )کورونا وائرس کے مثبت کیسوں سے متعلق تشویش ناک صورتحال پرصوبہ کے مزید 9اضلاع میں آج سے کاروباری اور سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے سے مجموعی طور پر11اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 2روز کیلئے مکمل طور پر معطل اور ہفتے کےپانچ دنوں کے دوران شب 8بجے ک کاروبارکی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کورونا کی تشخیصی شرح بڑھنے کی روشنی میں محکمہ صحت کی سفارش پر پشاوراورایبٹ آباد میں یہ پابندیاں نافذ تھیں، آج سے مزید9ضلعوں یعنی نوشہرہ، مردان صوابی، چترال اپر، چترال لوئر،مانسہرہ، کوہاٹ ،کرک اورڈی آئی خان میں بھی کاروباری سرگرمیوں کومحدود کردیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

لازمی ضروریات کی دکانیں یعنی تندور، فارمیسی، دودھ اور دہی کی دکانیں، پٹرول اورگیس سٹیشنوں کوان پابندیوں سےاستثنی حاصل ہوگااس طرح ہوٹلزمیں رات 10بجےتک کھلی فضامیں خوراک پیش کرنےکی اجازت اورشادی ہالز میں کھلی فضامیں 3 سوافرادکیلئے کھانا پیش کرنےکےانتظامات کی اجازت ہوگی تاہم رات دس بجےتک تقریبات ختم کرنےکی شرط رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

اعلامیہ کے مطابق کھیلوں کی تمام انڈورسرگرمیاں معطل اورکھلے میدانوں میں موسیقی کی تقریبات و سماجی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی ،نجی اور سرکاری دفاترمیں50 فیصد ملازمین کی حاضری کی پالیسی پرعملدرآمدکے ساتھ ماسک کااستعمال لازمی قراردیاگیاہے۔

ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھی50 فیصد سواریوں کولےجانے کی اجازت ہوگی جبکہ سینما گھراورمزارات بندرہیں گےالبتہ ویکسی نیٹ افراد کےجیم خانوں میں ورزش اور سیاحتی مقامات پرجانے میں پابندی نہیں ہوگی۔