ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

ویب ڈیسک: ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے حوالے سے معاملہ ایک بار پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ملٹری کورٹس کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے مرکزی درخواست گزاروں کے اعتراض کے بعد معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کو بھجوایا دیا۔ اعتزاز احسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جب ایک معاملے کو طے کردے اسے نہیں چھیڑا جاسکتا، شیر کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہوتا۔
دوسری جانب دوران سماعت صحافی حفیظ اللہ نیازی نے عدالت کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
عدالت نے اس موقع پر اٹارنی جنرل کو حسان نیازی کے بارے میں تفصیلات معلوم کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا