سنیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی

سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ہیں ۔ اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ کل دن 11 بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی، سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

10 ستمبر 1954 کو پیدا ہونے والے رحیم اللہ یوسفزئی کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے طالبان کی کارروائیوں کو رپورٹ کیا اور 1995 میں خود قندھار گئے ۔اس کے علاوہ وہ اسامہ بن لادن اور افغان طالبان کے رہنما ملا عمر کے انٹرویو کے لیے مشہور تھےاور شمال مغربی پاکستان اور افغانستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ حکومت پاکستان نے صحافتی خدمات پر انہیں 2004 میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید