ویکسی نیشن

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے 4افراد گرفتار

ویب ڈیسک :ایف آئی اے نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں 4کمپیوٹر آپریٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کے سرٹیفیکٹس منسوخ کرنے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ بعض نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیاہے ۔ ایف آئی اے نے پشاور سمیت صوبے بھر میں گزشتہ روز سے آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں :ہر500میں سے ایک امریکی کورونا وائرس سے مر گیا

آپریشن کے دوران نیٹ کیفوں میں جعلی سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔فقیر آباد گورنمنٹ کالج چوک میں چھاپے کے دوران ایک نیٹ کیفے سے جعلی سرٹیفیکٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت اور نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ جعلی ویکسی نیشن کے سرٹیفیکٹس کی شہر میں بھر مارہے ۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا