Shahbaz writes letter to PM Imran; suggests nine names for ECP posts

شہبازشریف نےوزیراعظم کوخط لکھ دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اورخیبرپختونخوا سے 2 ممبران کی تقرری کےلئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجاگیا جس میں انہوں نےممبر الیکشن کمیشن پنجاب کےلیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔

شہبازشریف نےخط میں الیکشن کمیشن ممبرپنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس رمشتاق احمد کےنام تجویز کردیے۔ پنجاب کےلیےمحمد جاوید انور، خالد مسعود چوہدری ،عرفان قادر اورعرفان علی کےنام بھی تجویزمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک

جبکہ خیبرپختونخواہ میں الیکشن کمیشن کے ممبرز کےلیے سید افسرشاہ،سردارحسین شاہ اور سہیل الطاف کےنام تجویزکیےگئے ہیں۔

26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نےشہبازشریف کو خط لکھ کران سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگےتھے۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین کے خالی نشستوں میں تقرر کےلیے قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کو خط لکھا اور جواب جلد دینے پر بھی زور دیا تھا۔

خط کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی خالی نشستوں کے لیے پولیس سروس آف پاکستان کے سابق افسر احسان مطلوب، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل راجا عامر خان اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے سابق افسر ڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام تجویز کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق

خیبر پختونخوا کے اراکین الیکشن کمیشن کے لیے وزیراعظم نے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر فریداللہ خان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کی ہر خالی نشست میں تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے ساتھ متفقہ طور پر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے ہوتے ہیں۔