Comedy King Omar Sharif's death body

کامیڈی کنگ عمر شریف کاجسد خاکی کراچی پہنچ گیا

ویب ڈیسک (کراچی) پاکستان کے لیجنڈ اور قومی ہیرو عمر شریف کے سفرِ آخرت کا آغاز ہوگیا۔

ائیرپورٹ پر عمر شریف کے بیٹوں اور عزیز و اقارب نے میت وصول کی۔ میت ترک ائیرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچائی گئی۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی میت وطن کی خاک سے جڑنے کے لیے جرمنی سے کراچی پہنچادی گئی ہے۔ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی اسی جہاز میں پاکستان پہنچیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

اس موقع پرمداحوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی۔

عمر شریف کےجسد خاکی کوکراچی ائیرپورٹ سےایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔ اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سردخانےلایاگیا۔

عمر شریف کےصاحبزادگان جواد عمراور فواد عمرنےکہا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک بالمقابل ضیا الدین اسپتال کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین حضرت عبدﷲ شاہ غازی کےمزارسے جڑے قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

کراچی میں اب بھی مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔