سوات:محکمہ صحت کے مطابق تحصیل مٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آگئے، شنگرتال بہامیں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،19مارچ کو ہونے والی نماز جنازہ میں کروناسے متاثرہ شخص نے شرکت کی تھی، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ قرنطینہ قرار دینے والے یونین کونسلوں میں 35 افراد کے خون کے نمونے لئے گئے . 29 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں، ضلع بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25ہوگئی، کوروناکی وجہ سے سوات میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments