مذاکرات

مذاکرات کامیاب،اسلام آباد کی طرف مارچ ختم

ویب ڈیسک : حکومت اور کالعدم تنظیم میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ طے پائے گئے معاملات کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکن مارچ چھوڑ کر گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد پکڑے گئے کارکنوں کو رہا کرد یا جائے گا۔

مذاکرات کامیاب،اسلام آباد کی طرف مارچ ختم

ذرائع کے مطابق گزشتہ شپ ہونے والے ان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر علی محمد خان نے شرکت کی جبکہ مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے ۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن لاہور سے اسلام آباد کی طر ف مارچ کے دوران گوجرانوالہ کے قریب وزیر آباد میں پڑائو ڈالے ہوئے تھے اس دوران جھڑپوں اور متشدد تصادم میں کئی پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اربوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے