بھارتی فوجی ساتھیوں پر فائرنگ

بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

ویب ڈیسک: بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔

بھارت میں ہندوئوں کے تشدد سے مسلمان شہری جاں بحق

واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا. جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائیپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل
مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے. تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔