پشاور میں چینی

پشاور میں چینی 130 روپے کلو ہو گئی

ویب ڈیسک: پشاور میں چینی کے نرخ مزید گر گئے فی کلو 130روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کا نیا اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہی نیا نرخ 130 روپے ہوگیا۔100 کلوگرام چینی کے نرخ میں 1600 روپے کی کمی ہو گئی جب کہ50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ شہر میں اب چینی کی پچاس کلوگرام بوری6500 پر فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس