امریکہ میں گاڑی کرسمس پریڈ

امریکہ میں گاڑی کرسمس پریڈ پر چڑھ دوڑی ،5 افراد ہلاک 40 زخمی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست وسکونسن کے علاقے واکیشا میں کرسمس پریڈ کے دوران ایک ایس یووی گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس سے پانچ افراد کے ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ ایسوسی ایٹڈپریس کے مطابق سرخ رنگ کی گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس چیف ڈین تھامسن نے اتوار کی شام ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "گاڑی نے پریڈ میں شامل افراد کو روند ڈالا جن میں کچھ بچے بھی شامل تھے اور اس واقعے کے نتیجے میں کچھ ہلاکتیں ہوئیں”۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف

حکام نے گاڑی سمیت ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ مارچ کرنے والے بینڈ اور بچوں کے سانتا کلاز کے روپ میں رقص کرتے آگے بڑھ رہے تھے جب ایک ایس یو وی نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے لوگوں پر چڑھ دوڑی جس سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ووکیشا شہر کے میئر نے اتوار کو دیر گئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پوسٹ کی کہ وہ کم از کم پانچ افراد کی موت اور 40 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار

سوشل میڈیاپر اس وقعے کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سرخ رنگ کی ایس یو وی رکاوٹوں کو توڑکر پریڈ میں شامل افراد کو کچل کر آگے بڑھتی رہی۔ پولیس نے گاڑی کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی ۔