ثاقب نثار میرا جعلی آڈیو کلپ

میرا جعلی آڈیو کلپ جاری کیا گیا،ثاقب نثار

ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کو آڈیو لیکس کے معاملے پر نوٹس لینا چاہئیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری تقاریر کو جوڑ کر جعلی آڈیو کلپ جاری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم سے متعلق کیس چل رہا ہے۔ ہائیکورٹ آڈیو کلپ معاملے کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے۔ سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پینل کوڈ کے تحت اس معاملے کو بھی سننا چاہئیے. ہائیکورٹ کو چاہئیے کہ اس معاملے کو دیکھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں. کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔ مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گ،

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کلپ کو ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی جیت اورعدل کے لیے امتحان قرار دیا ہے. جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے. یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکر لائی جارہی ہیں. یہ آواز میری نہیں ہے۔ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔ اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ قبل ازیں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کروایا تھا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018ء کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہئیے۔