گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے جمرود بازار کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کی طرف سے گاڑیوں پر مخصوص سٹیکرز لگانے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق سورکمر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر جمرود بازار سورکمر ٹو علی مسجد اڈے کے ڈارئیور یونین کے نمائندہ وفد نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اس دوران تمام ٹیکسی ڈرائیورز نے گاڑیوں پر مخصوص سٹیکرز لگانے کا فیصلے مسترد کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی گاڑیوں پر سٹیکرز لگائیں گے نہ ہی ٹیکس دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت