دریائے پنجکوڑہ ندی میں تبدیل

طویل خشک سالی ، دریائے پنجکوڑہ ندی میں تبدیل ،آبی حیات کو خطرہ

ویب ڈیسک: دریائے پنجکوڑہ طویل خشک سالی کے سبب ندی میں تبد یل ہوگیا. جس کے باعث بڑے پیمانے پر آبی حیات کی ہلاکت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران مناسب بارشیں نہ ہونے کے سبب دریا ئے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر کر آدھی سے بھی کم ہو گئی ہے محکمہ فشریر دیر پائین کے ذرائع کے مطابق اس وقت خال سے لیکر بوساق ملاکنڈ تک 100کلومیٹر دریائے پنجکوڑہ کے احاطہ میں 20 نایاب اقسام کی مچھلیاں پا ئی جاتی ہیں. دریا میں پانی کی کمی کے سبب مچھلیوں کے بڑے پیمانے پرآسانی سے شکار سے مذکورہ مچھلیوں کی نسل کشی سمیت دیگر آبی حیات کی بڑے پیمانے پرہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

دوسری جانب ڈائر یکٹر فشریز سجاد خان نے ضلع بھر میں مچھلی کے غیرقانونی شکار کو روکنے کی خاطر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو کہ دریا کنارے 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنا کر ملوث افراد کے خلاف پر چے درج کرکے شکار کا سامان ضبط اور جرمانے عائد کر ینگی، علاوہ ازیں باران رحمت کیلئے ضلع بھر میں نماز استسقاء کی ادا ئیگی اور خصوصی دعا ئوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی