سرکاری سکولز کو فرنیچر سپلائی

سکولوں کو فرنیچر سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کو ادائیگی

ویب ڈیسک :محکمہ ابتدائی تعلیم نے سرکاری سکولز کو فرنیچر کی فراہمی کرنیوالے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے. جس میں ٹھیکیداروں کے ساتھ فرنیچر کی سپلائی اور وارنٹی سرٹیفکیٹ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر تمام سکولز کو فرنیچر فراہم کردیا گیا ہے اس حوالے سے ٹینڈر دیا گیا تھا جس میں کامیاب بولی دہندگان نے فرنیچر سپلائی کیا ہے اس لئے صوبائی حکومت نے اس مد میں پیسے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے. محکمہ ابتدائی تعلیم کے حکام کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھیجے گئے۔

مزید پڑھیں:  گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے، اسد قیصر

مراسلہ کے مطابق فرنیچر کی معائنہ رپورٹ اور ٹینڈر لینے والے ٹھیکیدار کی کارکردگی سے متعلق ضمانت اور مطلوبہ ریکارڈ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کیا جائے جہاں پر تصدیق کے بعد ٹھیکیداروں کو فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔