متھرا میں بجلی لوڈ شیڈنگ

متھرا میں بجلی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

ویب ڈیسک :سرد موسم میں بھی متھراون فیڈر پر 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے اہالیان علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ متھرا کے نواحی علاقوں فرحت کورونہ’ کنڈرخیل ‘شیخ کلے’ غلجی کنڈر خیل’پنام ڈھیری ‘ مستجاب گڑھی کے عوام نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں میٹرز لگواتے وقت یہ معاہدہ بھی ہوا تھا. کہ میٹر .لگوانے کے بعد 20 گھنٹے بجلی دی جائے گی

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور

اور تمام پرانی لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اس کے علاوہ ایک سال قبل متھرا 1 اور متھرا 2 فیڈر کی بائی فرکیشن کی بھی منظوری ہوئی تھی. لیکن اس میں بھی پیسکو حکام لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں. اور میٹریل کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا جارہا ہے. علاقے میں تقریبا 5 ہزار سے زائد میٹرز لگائے گئے اور لوگ باقاعدگی سے بجلی بلز ادا کررہے ہیں۔ لیکن 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ اوربار بار ٹرپنگ نے ان کا جینا محال کردیا ۔ ا متعلقہ ایس ڈی او اور ایس ای واپڈا سے اس بارے میں کئی ملاقاتیں کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اگر سلسلہ اسی طرح جار رہا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید