پی ٹی آئی گروپوں کی صلح

مردان میں پی ٹی آئی کے طاقتور گروپوں کی صلح

ویب ڈیسک(مردان): تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ہے. اراکین کے مابین دو سال سے سردجنگ جاری تھی۔ ایک گروپ کی قیادت صوبائی وزیر عاطف خان جبکہ دوسرے کی قیادت افتخار مشوانی کررہے تھے۔

بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کے معاملے پر بھی دونوں گررپوں کے مابین شدید اختلافات سامنے آئے آخری وقت تک اپنی مرضی کے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کے لئے دوڑ دھوپ کرتے رہے تاہم اس سارے عمل میں صوبائی وزیر عاطف خان کا پلڑا بھاری رہا اور انہیں کی مرضی سے ضلع کی 5تحصیلوں میں چیئرمینوں کے ٹکٹ دئیے گئے ۔ پارٹی کے بعض رہنماں نے جن میں عاطف گروپ کے ایک ایم پی اے بھی شامل ہیں نے اختلافات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں فریقوں کو مصالحت پرآمادہ کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج

تقریب میں وفاقی وزیر مملکت انجینئر علی محمد، صوبائی وزیر خوراک محمد عاطف خان، رکن قومی اسمبلی مجاہد خان اراکین اسمبلی ظاہر شاہ طورو، افتخار مشوانی، عبدالسلام آفریدی، ملک انجم شریک ہوئے دونوں گروپوں کے بڑوں نے معانقہ اورمصافحہ کرکے سابقہ اختلافات کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ تحریک انصاف کے تمام دھڑوں میں اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ۔ تقریب میں تمام ممبران نے جرگہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا تہیہ کیا کہ وہ مل کر پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کریں گے اور الیکشن کے بعد بھی اتحاد و اتفاق کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا