مینجمنٹ کورس ڈاکٹرز مشرق دفاتر کا دورہ

مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے ڈاکٹرز کا مشرق کے دفاتر کا دورہ

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں مختلف عہدوں پر فائز مینجمنٹ کیڈر کے سینئر ڈاکٹرز نے مشرق کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہیں روزنامہ مشرق اور مشرق ٹی وی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا گیا اور انہیں اخبار کی تیاری کے مختلف مراحل کے حوالے سے بتایا گیا۔

دورہ کرنے والے سرکاری افسران کے وفد میں گریڈ 19 سے 20 میں پروموشن کیلئے لازمی ٹریننگ میں شریک 25 سینئر ڈاکٹرز میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ای ، ڈی جی پی ایس اے ڈاکٹر مقصود علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ایبٹ آباد ڈاکٹرایاز عمران ،وفاقی حکومت سے ڈیپورٹیشن پر تعینات ڈاکٹر نگہت مراد، ایم ایس کیٹیگری ڈی ہسپتال بڈھ بیر ڈاکٹر نسیم خان افریدی ، ڈائریکٹر پی ایچ ایس اے ڈاکٹر محمد افسر انور ، ایم ایس ایس ایچ پی ڈی پشاور ڈاکٹر فضل مولا،پی ڈی بلڈ ٹرانسفیوعن پشاور ڈاکٹر شمس الرحمان، ڈی ایچ او لکی مروت ڈاکٹر عبدو گل، ڈائریکٹر کیوریٹیوڈی جی ہیلتھ آفس ڈاکٹر عدنان تاج، چیف ایگزیکٹیو بلڈ ٹرانسفیوعن اتھارٹی خیبرپختونخوا ڈاکٹر جواد حبیب خان،ڈاکٹر محمد فیاض علی،ڈی ایچ او مانسہرہ ڈاکٹرمشتاق احمد،پرنسپل پی ایم آئی ٹی ڈی آئی خان ڈاکٹر محمد احسان وحید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام ڈاکٹر سید ناصر شاہ، ڈائریکٹر پی ایچ ایس اے ڈاکٹر سید جمال اکبر ، ڈاکٹر صفیہ، پی ڈی ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر محمد رحمان آفریدی، ڈائریکٹر ایڈمن ڈی جی ایچ ایس آفس ڈاکٹر جمال عبدالناصر ، ڈی ایچ کیو ایچ کوہاٹ ڈاکٹر نسیم شاہ، ڈی ایچ او کوہاٹ پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر محمد شعیب، ایم ایس آئی ڈی چلڈرن ہسپتال پشاور ڈاکٹر سراج محمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایچ پاڑاچنارعبدالقدوس ، ایم ایس مینٹل ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر احمد فیصل ، ڈی ایچ او چارسدہ سید محمد ادریس اورڈائریکٹر ٹیکنیکل فائونڈیشن پشاور ڈاکٹر ولی خان شامل تھے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری

دورے کے موقع پر روزنامہ مشرق کے چیف ایڈیٹر سید ایاز بادشاہ نے وفد کے شرکاء کو روزنامہ مشرق اور مشرق ٹی وی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے انہوں نے کہا کہ مشرق میں زرد صحافت کی کوئی گنجائش نہیں، ادارے کی پالیسی ہے کہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے کا موقف ضرور لیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے خیبر پختونخوا میں مشرق اخبار کی صحافت کو سراہا اور کہا کہ ان کی ٹریننگ کیلئے یہ لازمی ہے کہ کسی میڈیا سنٹرکا دورہ کرکے اخبار اور ٹی وی کے حوالے سے جان سکیں ، اس لئے انہوں نے مشرق کا انتخاب کیا ، انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے روزنامہ مشرق پڑھتے ہیں ،اس صوبہ میں مشرق کا ایک مثبت رول ہے اور امید ہے کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح کردار ادا کرتارہے گا۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی