پشاور میں پولیو قطرے کا

پشاور میں 74 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

ویب ڈیسک: پشاور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے. جس دوران 748181 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی گزشتہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ( ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان سمیت نتظامی افسران، محکمہ صحت ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور بھر میں 748181 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں جا رہے ہیں جس کیلئے 2496 ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں. اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا

جمعتہ المبارک کے روز ضلعی انتظامیہ افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر انکاری والدین کو قائل کرکے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جبکہ انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور کے داخلی و خارجی راستوں، سکولوں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر مقامات پر لوگوں کو کورونا سے بچا کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر