13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چارسدہ: 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک:تھانہ شبقدر کی حدود میں 13 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا. ملزمان نے بچے پر پستول رکھکر دھمکایا تھا.وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تھانہ شبقدر کی حدود غریب آباد میں 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی. اور پستول رکھ کر دھمکایا تھا،ملزمان موقع سے فرار ہوئے تھے،تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو

ایس ایچ او شبقدراوردیگر نفری کے ہمراہ علاقہ میں ملزمان کی سرچ شروع کیا. اور چند ہی گھنٹوں کی محنت کے بعد ملزم عبدالحمید سکنہ مردان اور سلمان سکنہ پشاور کو گرفتارکر لیا گیا.ملزمان سے آلہ خوف پستول 30 بور بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کومزید کاروائی کے لئے تھانہ شبقدر منتقل کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے