سرکاری میڈیکل کالجز فیس میں اضافہ

سرکاری میڈیکل کالجز کی فیس میں سو فیصد اضافہ نافذ

ویب ڈیسک :صوبائی حکومت کی جانب سے ایم بی بی ایس یعنی بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری اور بی ڈی ایس یعنی بیچلر آف ڈینٹل سرجری کے لئے تعلیمی فیسوں میں اضافہ کی منظوری پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے 14سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں جاری سیشن کیلئے داخل طلبہ پر نئی پالیسی لاگو کردی ہے اس حوالے سے متعلقہ کالجز کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں طلبہ سے نئے نرخ کے مطابق فیس چارج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر

واضح رہے کہ فیسوں میں اضافہ کی تجویز کو رواں ماہ کے آغاز میں منظوری دی گئی ہے اس نئی پالیسی کا اطلاق صوبے کے14میڈیکل کالجز میں سال2021.22کے داخلہ سیشن پر ہوگا اوپن میرٹ نشستوں پر سالانہ فیس اب23ہزار370روپے کی بجائے50ہزار روپے چارج کی جائے گی جبکہ جنرل سیلف فنانس، افغان نیشنل اور غیر ملکی طلبہ کیلئے سالانہ فیس 4لاکھ 13ہزار 209 روپے سے بڑھاکر8لاکھ روپے تک سالانہ مقرر کی گئی ہے گذشتہ روز اس بارے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کالجز کی انتظامیہ کو نئی داخلہ پالیسی سے متعلق تحریری مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کی روشنی میں نئے داخل ہونے والے طلبہ سے نئی شرح کے مطابق یعنی1سو فیصد اضافہ پر مبنی فیس وصول کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار