اقراء عزیز نے 5 ماہ بعد بیٹے کا چہرہ دِکھا دیا

اقراء عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش کے 5 ماہ بعد اس کا چہرہ دِکھا دیا۔

اداکارہ اقراء عزیز نے بیٹے کی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ کبیر حسین سے آپ سب بھی ملاقات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے ساتھ کبیر حسین کی تصویر شیئر کی جائے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ کبیر حسین کو آج دنیا میں آئے 5 ماہ مکمل ہوگئے لیکن یہ تصویر جب لی گئی تب کبیر حسین 3 ماہ کے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اقرا عزیز کی شیئر کردہ تصویر یاسر حسین نے بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ کبیر نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
اقراء عزیز کی جانب سے بیٹے کی تصویر کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ کمنٹ سیکشن میں بھی اداکار جوڑی کے مداح کبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ یاسر اور اقرا کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی.

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

تبصرے بند ہیں