سوات میں برفباری جاری

سوات میں برفباری جاری، ملک بھر سے سیاح امڈ آئے

سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر سے ہزاروں سیاح برف باری دیکھنے کیلئے سوات آرہے ہیں، مالم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے، ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات میں پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی ہے جو 24 گھنٹے سیاحوں کی خدمت کے لئے حاضر ہوگی۔ سیاح کسی بھی وقت مدد کیلئے کنٹرول روم کے نمبر 0946881374 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات