بھارت ہندوتوا نظریہ

بھارت، ہندوتوا نظریہ ایک بار پھر عروج پر

بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں انتظامیہ کا چھ مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار، کالج کمیٹی کا موقف ہے کہ انہیں پردے کی اجازت دی تو ، کل کو یہ طالبات کالج میں باجماعت نماز کا مطالبہ کرینگی ۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق طالبات کو 31 دسمبر سے غیر حاضر قراردیا گیا ہے جب ان کے والدین نے کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا۔ کرناٹک کے شہر اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی انتظامیہ نے 31 دسمبر کو حجاب پہن کر کلاس رومز میں آنے پر اصرار کرنے والی چھ مسلمان طالبات کو کلاس رومز میں داخلے سے روک دیا تھا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں آپس میں اردو میں بھی بات کرنے کی اجازت نہیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل