پشاور:مشیراطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی نےاپنی ذاتی پراپرٹی کا2ماہ کاکرایہ نہ لینےکااعلان کیا ہے، کورونا وباء کے ساتھ غربت کی جنگ لڑرہے ہیں، ہارڈویئر،ٹیوب ویل،ٹمبرڈپو،آرامشین،پائپ موٹرشاپ،الیکٹرک دکانوں پرپابندی ختم،رکشہ اور مزدوروں کو لے جانے والی پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی پابندی ختم کردی ہے.
اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمومی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے،ہر صورت میں کورونا وائرس کو شکست دینی ہے،سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا،تاجر برادری سے بات چیت کےلیے کمیٹی تشکیل دی ہے ،تیمورجھگڑا،سلطان محمد،شوکت یوسفزئی ،عبدالکریم ،شاہ محمد کمیٹی میں شامل ہیں،سیاسی اختلافات کو کورنٹائن کردیں ،سماجی فاصلوں پر سب کو مل کر عمل کرنا ہوگا،نجی اور سرکاری تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی.