وزیر اعظم کیخلاف ہرجانہ کیس

وزیر اعظم کیخلاف ہرجانہ کیس، ہفتہ وارسماعت کا حکم

پشاور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں 2018سینٹ الیکشن اور سینٹ ووٹ بیچنے پر پارٹی کے ایم پی ایز کیخلاف ہونے والی کارروائی سے متعلق ریکارڈ کیساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی عدالت طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب درخواست گزار سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے موقف اپنایا ہے کہ پارٹی رکنیت ختم کرنے اور بدنامی ہونے کے باعث ٹینشن لینے پراسے کینسر کا مرض لاحق ہوا ہے ، عدالت نے کیس جلد نمٹانے کیلئے ہفتہ وارسماعت مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالماجد نے سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کیجانب سے وزیراعظم کیخلاف دائر ہرجانے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکے وکیل غفران اللہ شاہ نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے انکے موکلہ سمیت دیگر ایم پی ایز پر سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا جسکے بعد ان کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی جسکی وجہ سے نہ صرف انکی بدنامی ہوئی بلکہ انکی سیاسی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا جبکہ درخواست گزارہ کو ٹینشن کیوجہ سے کینسر بھی لاحق ہوگیا جس پرعدالت نے تحریک انصاف کے عہدیداروں سمیت رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کے آفیشلز اور گواہان کوبھی 10فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ چونکہ یہ ایک پرانا کیس ہے لہذا اسے ہفتہ وار سماعت کیلئے مقرر کرنے اور فریقین کے وکلاء اور گواہان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا
مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے سینٹ انتخابا ت میں انکے خلاف ووٹ بیچنے کے الزام پر جون 2018میں عمران خان کیخلاف 5کروڑ ہرجانے کا کیس دائر کیا،دوسری جانب وزیراعظم کے وکیل نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ہے،کیس پر مزید سماعت 10فروری کو ہوگی۔