بلاول زرداری

گھبرانے کا وقت آچکا ہے، بلاول زرداری کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے اور حساب دینےکا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم سے عوام کا اعتماد اُٹھ چکا ہے اور اب پارلیمان کا اعتماد بھی اُٹھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم نے ہتک عزت بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا

یہ بھی پڑھیں: شکست نے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا: فواد چوہدری کی ن لیگ اور پی پی پر تنقید

یہ بھی پڑھیں: اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے، شیخ رشید

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پیپلز پارٹی کے میدان میں اترنے کا پیغام پہنچا چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کپتان آپ کے معاشی حقوق، ووٹ، روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اعلان جنگ کردیا ہے کیونکہ اب ہم اور برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، لوڈ شیڈنگ زیر بحث

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل جمہوری جدوجہد ہے کیونکہ ہم ہتھیار نہیں ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔