سول ایوی ایشن سونے کا بیگ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاکھوں روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن نے مسافر کا لاکھوں روپے مالیت کا گمشدہ سونے کا بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سے لاپتہ ہونے والا بیگ برآمد کر کے اصل مالک نائب خان کے حوالے کر دیا جس میں 42 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی موجود تھا۔

ترجمان کے مطابق مسافر کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شکایتی سیل کو آگاہ کیا گیا، جس پر اسلام آباد ایئر پورٹ کی ٹیم نے آئی پی ایم عدنان کی قیادت میں کام شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

حکام نے بتایا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایئر پورٹ کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسی پرواز کے ایک اور مسافر رب نواز کی نشاندہی کی جنہیں لاپتہ بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ عملے نے اس مسافر کا ڈیٹا حاصل کیا، جس سے مسافر کے فراہم کردہ نمبر کا سراغ لگایا اور رابطہ کر کے انہیں ایئر پورٹ بلوایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

متاثرہ مسافر کا بیگ اسی فلائٹ میں سوار دوسرا مسافر غلطی سے اپنے ہمراہ لے گیا تھا ، جس کے بعد سول ایوی نے دو ہفتوں میں گمشدہ بیگ کا سراغ لگا کر بیگ اصل مالک کے حوالے کر دیا ۔ کمپلینٹ سیل اور متاثرہ مسافر نے اسے متفقہ طور پر مسافر رب نواز کی غیر مجرمانہ حرکت قرار دیا۔