نوشہرہ شوہر نے بیوی کو قتل

نوشہرہ، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو قتل کردیا

نوشہرہ کے علاقے امیرو نظام پور میں سفاک شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کردیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔ صابر اللہ ولد تاج بر سکنہ امیرو نظام پور نے پولیس کور رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری بہن مسماة شازیہ دختر تاج کی شادی بیس سال قبل ساجد سے ہوئی تھی جس سے ان کے تین بچے ہیں۔ میاں بیوی کے مابین اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے میں صبح نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہا تھا کہ دیکھا تو ہمشیرہ کے گھر میں فائرنگ ہورہی تھی میں اس کے گھر گیا تو دیکھا میری بہن شازیہ خون میں لت پت پڑی تھی اور ساجد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال