پشاور میں ڈینگی

پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے منصوبہ بندی مکمل

ڈبلیو ایس ایس پی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈینگی کے بروقت تدارک و روک تھام کے لئے زونل دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ اب تک کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ڈبلیو ایس ایس پی کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر نے زونل دفاتر کو ممکنہ ڈینگی کا پھیلائو روکنے، عوامی آگاہی، مچھروں کی افزائش گاہوں اور پانی کے جوہڑوں کے خاتمے کے لئے جامع پلان وضع کرنے اور ابھی سے خصوصی ٹیمیں تعینات جبکہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی روایتی اور مشترکہ سرگرمیوں کے لئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

یہ بھی پڑھیں: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایم آر آئی مشین خراب،مریضوں کو مشکلات

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے حکام کو کہا ہے کہ آگاہی مہم کے لئے معمول کی سرگرمیوں کے علاوہ سٹیزن لیزان ٹیموں کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں پیغام عام کرنے کے لئے خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی نے پہلے ہی ڈینگی کی بروقت روک تھام کے لئے منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے جس میں پچھلے سال متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

یاد رہے کہ پچھلے سال ڈینگی کی روک تھام میں ڈبلیو ایس ایس پی نے عملے نمایاں کردار ادا کیا تھا پانی کے جوہڑوں اور لاروے کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ دن رات فرائض انجام دیئے تھے۔