خاتون کے عشق نے قاتل

خاتون کے ” عشق ” نے بھائی کو بھائی کا قاتل بنا دیا

پشاور کے علاقے رحمان بابا میں خاتون سے دوستی کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ اندھے قتل میں بھائی ہی سگے بھائی کا قاتل نکلا۔

پولیس نے ملزم بھائی اور خاتون سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ تقریبا 2 ہفتے قبل مدعی آستانہ گل نے رحمان بابا پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے ظفر علی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے مشکوک افراد سمیت مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کیا۔ اس دوران مقتول کے بھائی شعیب کے بدلتے بیانات پر پولیس کو شک گزرا، تفتیشی ٹیم نے ملزم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس نے مبینہ طور پر خاتون دوست کے ایماء پر اپنے بھائی ظفر علی کو قتل کیا ہے جبکہ واردات میں اس کا دوست جان سید عرف ٹھگ ولد عبدالمدد بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ کالج، اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی خاتون مسماة (ن) زوجہ رضوان سکنہ عطاء محمد گڑھی کو پسند کرتے تھے اور دونوں کی اس سے ساتھ دوستی بھی تھی ۔

ملزم شعیب کی مسماة (ن) سے دوستی تھی جبکہ اس کا بھائی مقتول ظفر بھی اس کا دوست تھا ۔ پولیس نے متعلقہ خاتون کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زیر تفتیش خاتون کا شوہر منشیات کے مقدمہ میں جیل میں ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق

رحمان بابا پولیس نے بتایا کہ خاتون مسماة( ن) کا شوہر رضوان اور ملزم شعیب دونوں گاڑی میں منشیات سمگل کرنیکی کوشش کر رہے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم ملزم شعیب ضمانت پر رہا ہو گیا جبکہ رضوان جیل چلا گیا۔

شعیب اور رضوان کوشک تھا کہ منشیات سمگل کرنے کی مخبری مقتول ظفر نے کی ہے۔ گرفتارملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔