اسلامیہ کالج ملازمین کی ہڑتال

اسلامیہ کالج، اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل

پشاور کے اسلامیہ کالج میں اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

جائنٹ ایکشن کونسل کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی طرف سے مذاکرات اور مطالبات کی منظوری میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور چانسلر اسلامیہ کالج نے بھی چشم پوشی کر رکھی ہے، 27 جنوری سے احتجاج اور ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہیں۔اس حوالے سے چانسلر شاہ فرمان کو خط بھی لکھا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان
مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

جائنٹ ایکشن کونسل نےمطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔