صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک: رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا ہے جس میں طب کے شعبے میں تحقیق پر روشنی ڈالی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق عالمی کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کیا۔
تین دن جاری رہنے والے عالمی ریسرچ کانفرنس میں دنیا بھر سے 800 سے زائد محقیقین شرکت کر رہے ہیں۔ اس دوران 30 سے زائد ورکشاپس ہونگی جن میں محققین تحقیق کے شعبے میں ٹریننگ لیں گے۔
عالمی ریسرچ کانفرنس کے حوالے سے پرنسپل ار سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ یورپ، ایشیاء، افریقہ اور امریکہ کے بہترین ریسرچرز آئی سی ایچ ار 2024 میں اپنے تحقیقی مقالے جمع کروا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا