بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کے باعث شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
صوبہ بھر میں ہونیوالی بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
سیلاب کے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 اپریل تک بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرات ہیں۔ اس لئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے